پنجاب میں فی گھر 250 روپے صفائی ٹیکس کی تیاری

January 18, 2016 2:38 pm0 commentsViews: 16

لاہور( یو پی پی) بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد کے بعد نو منتخب بلدیاتی امید واروں نے حلف اٹھا کر یونین کونسل دفاتر سنبھال لئے ہیں‘ تاہم حکومت کی طرف سے اختیارات کا تعین ابھی باقی ہے‘ تاہم محکمہ لوکل گورنمنٹ سے وابستہ سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 20 بڑے اضلاع کے تجارتی مراکز اور 5مرلے سے بڑے گھروں پر صفائی ٹیکس لاگو ہوگا ۔