آج صبح بہادر آباد کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی

January 18, 2016 2:41 pm0 commentsViews: 20

لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے پر زیادہ نقصان ہوا، ذرائع
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے بہادر آباد میں واقع ریسٹورنٹ میں آتشزدگی‘ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ‘ فائر بریگیڈ کا دیر سے پہنچنا تباہی کا باعث بنا‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح بہادر آباد کے علاقے میں واقع ’’کے بینز‘‘ ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے ریسٹورنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی‘ فائر بریگیڈ کے عملے نے2 گھنٹے بعد پہنچا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا‘ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پر 1گھنٹے میں قابو پایا گیا تھا اور آگ بجھانے کے عمل میں2 گاڑیوں نے حصہ لیا ہے‘ مذکورہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے‘ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے‘ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔