رنبیر اور کترینہ نے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

January 18, 2016 3:07 pm0 commentsViews: 20

دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات کی خبریں آرہی تھیں
رنبیر کی فیملی کی ناراضگی کی وجہ سے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) کہتے ہیں ہر رومانوی کہانی کا انجام اچھا نہیں ہوتا اور یہی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات کی خبریں تو کئی روز سے گردش کررہی تھیں تاہم ہندوستانی ویب سائٹ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کو قائم رکھنے کیلئے کوششیں کی تاہم بات بنتی نظر نہ آئی‘ر پورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رنبیر کی فیملی کترینہ کے ساتھ ان کے رشتے سے خوش نہیں تھی جس کے بعد دونوں اداکارون نے اس رشتے کو باہمی منظوری کے ساتھ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ دونوں کے قریبی دوستوں کے مطابق کترینہ اور رنبیر کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات موجود تھے۔