اداکار کبیر بیدی نے اپنی 70ویں سالگرہ پر شادی رچالی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے اپنی 70 ویں سالگرہ پرپروین دوسنج سے شادی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے جن کی42 سالہ پروین دوسنج سے طویل عرصہ سے دوستی ہے۔ اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر شادی کرلی ‘آنیو الے مہمانوں کو صرف سالگرہ کی تقریب کا بتایاگیا ‘ مہمان جب تقریب میں آئے تو انہیں سالگرہ کے ساتھ شادی کی بڑی خبر کا سرپرائز ملا۔