جلال آباد: سیاستدان کے گھر پر خودکش حملہ،13افراد ہلاک

January 18, 2016 3:07 pm0 commentsViews: 28

دھماکے میں14افراد زخمی، گھر میں تقریب جاری تھی، حملے میں عبیداللہ شنواری کا بیٹا مارا گیا
کچھ عرصہ قبل عبیداللہ شنواری پر پشاور میں افغان قونصل خانے میں خودکش حملہ ہوا تھا
کابل‘ جلال آباد( نیوز ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں مقامی سیاستدان کے گھر پر خودکش حملے میں13 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق جلال آباد میں گزشتہ پانچ روز میں یہ دوسرا بڑا خودکش حملہ ہے‘ اس سے قبل سیاست دان عبید اللہ پر پشاور میں قونصل خانے میں خودکش حملہ ہوا تھا۔صوبہ ننگر ہار کے گورنر نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا ہدف عبید اللہ شنواری کا گھر تھا‘ صوبائی حکومت کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ دھماکہ صبح ساڑھے دس بجے شنواری کے گھر پر ہوا جہاں لوگ ایک خاندانی تقریب کیلئے جمع تھے جبکہ عبید اللہ شنواری کے بیٹے کو طالبان کی قید سے حال ہی میں رہا کیا گیا تھا جس کی خوشی میں ان کے گھر پر تقریب رکھی گئی تھی‘ ابتدائی معلومات کے مطابق شنوای کا رہائی پانیوالا بیٹا حملے میں ہلاک ہوگیا‘ عطا اللہ خوگیانی نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ شنواری کا گھر گزشتہ ہفتے نشانہ بنائے گئے پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہی واقع ہے۔