پریانیکا چوپڑا امریکہ میں برفباری سے محظوظ ہونے لگیں

January 18, 2016 3:08 pm0 commentsViews: 24

ممبئی( نیٹ نیوز) پریانکا چوپڑا امریکہ میں برفباری سے محظوظ ہونے لگیں‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ میں اس وقت امریکہ میں ہوں اور برفباری سے محظوظ ہورہی ہوں‘ انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ کیساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کامیابی کو انجوائے کررہی ہوں‘ انہوں نے کہا کہ مجھے برفباری اچھی لگتی ہے میں نے اسی وجہ سے یہاں رہنے کا فیصلہ کیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ میں نے پروڈکشن کے میدان میں اپنے پروجیکٹس مکمل کرنے کیلئے ہی قدم رکھا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ’’ میڈم جی‘‘ پر کام ابھی رک گیا ہے لیکن جلد شروع ہوگا یہ بھنڈار کر کا پروجیکٹ ہے‘ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں۔