دپیکا کی فلم باجی رائومستانی نے فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا

January 18, 2016 3:09 pm0 commentsViews: 35

تمام شعبوں میں ایوارڈ حاصل کرلیے، پریانکا کو فلم میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈدیا گیا ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) ممبئی میں فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ باجی رائو مستانی نے لوٹ لیا‘ رنویر اس فلم کیلئے بہترین اداکار جبکہ پیکو کی دپیکا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں‘ سالانہ61 ویں برٹانیا فلم فیئر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ممبئی میں سجی‘ بالی ووڈفنکاروں کی چمک دھمک نے تقریب کو چار چاند لگادیئے‘ بہترین فلم کا ایوارڈ تاریخی فلم باجی رائو مستانی نے جیتا‘ باجی رائو رنویر سنگھ بہترین اداکار کے حقدار ٹھہرے‘ بہترین ہدایتکار فلم فیئر ایوراڈ بھی باجی رائو مستانی کے سنجے لیلا بھنسالی کے حصے میں آیا‘ پیکو کی دپیکابہترین اداکارہ قرار پائیں‘ باجی رائو مستانی کی پریانکا چوپڑا بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتیں۔