کورنگی میں غیر اخلاقی سائن بورڈ کے خلاف آپریشن کا اعلان

January 18, 2016 3:14 pm0 commentsViews: 14

کراچی( صباح نیوز) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو اشتہاری بورڈ کا جنگل نہیں بننے دیا جائے گا، ٹیکس نیٹ ورک کو فعال بنا کر وصولیوں کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ اہم شاہراہوں سے غیر قانونی، غیر اخلاقی سائن بورڈ فی الفور اتارے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ کورنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈ منسٹریٹر نے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ادارے پر بوجھ بننے کے بجائے اس کا بازو بنیں۔ اجلاس میں محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کی کارکردگی کو فعال بنانے، سائن بورڈ، شاپ بورڈ اور سن شیڈز کی ٹیکس ریکوری کو بہتر بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔