نئی دہلی میں خاتون نے کیجریوال کے منہ پر سیاہی پھینک دی

January 18, 2016 3:12 pm0 commentsViews: 23

عام آدمی پارٹی کے وزیراعلیٰ نئی دہلی اس وقت اسٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کررہے تھے
سیکورٹی اہلکاروں نے خاتون کو گرفتار کرلیا، کیجریوال نے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک خاتون نے وزیراعلیٰ ارویندر کیجرویوال پر سیاہی پھینک دی‘ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ نئی اروند کیجروال اسٹیڈیم میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون بھاونا اروڑا نے ان پر سیاہی پھینک دی‘ سیاہی اسٹیج پر بیٹھے مہمانوں کے منہ پر جا گری‘ سیاہی پھینکنے کے بعد خاتون نے نعرے بازی بھی کی اور وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج کیا‘ بھاونا اروڑا نے عام آدمی پارٹی پر کرپشن کا الزام لگایا اور کہا کہ اس کے پاس پارٹی کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں‘ سیکورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا‘ وزیراعلیٰ ارویندر کیجریوال نے سیکورٹی اہلکاروں کو خاتون کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔