بہاولپور میں دوسری شادی کے خواہشمند پر بیوی نے تیزاب پھینک دیا

January 18, 2016 3:16 pm0 commentsViews: 44

بہاولپور ( آن لائن) بہاولپور میں دوسری شادی کے خواہش مند شوہر پر مبینہ طور پر بیوی نے تیزاب پھینک دیا۔ زخمی شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج بیوی کو گرفتار کرلیا گیا تھانہ مروٹ پولیس کے مطابق چک 337/HR کا رہائشی موٹر سائیکل مکینک زبیر آرائیں دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس کی بیوی رخسانہ اسے ایسا کرنے سے منع کرتی تھی گزشتہ روز جب بیوی کو اطلاع ملی کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کیلئے اپنا رشتہ بھیجا ہے تو وہ طیش میں آگئی، رات گئے تک گھر میں جھگڑا رہا اور بعد میں بیوی نے اپنے شوہر پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ، گردن اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے۔ زخمی شوہر کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شوہر کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔