آج افغانستان میں4 ملکی مذاکراتی کانفرنس شروع ہوگئی

January 18, 2016 3:20 pm0 commentsViews: 21

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) آج افغانستان میں چار ملکی مذاکرتی کانفرنس شروع ہوگئی جس میں افغانستان، پاکستان، چین اور امریکہ شامل ہیں۔ مذاکراتی کانفرنس کا مقصد افغانستان میں قیام امن اور طالبان کو مذاکرات کیلئے راضی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں چار ملکی مذاکراتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔