ملک بھر میں وکلاء کی ڈگریاں سختی سے چیک کرنے کا فیصلہ

January 18, 2016 3:27 pm0 commentsViews: 15

وکلاء برادری میں شامل کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
اسلام آباد( آن لائن) پاکستان بار کونسل سمیت 4 صوبائی اور ایک وفاقی بار کونسل نے وکلاء کے خلاف انضباطی کارروائیوں اور ڈگریوں کی تصدیق کا عمل رواں ہفتے کے آخر میں سختی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تمام پرانی درخواستیں نمٹا دی جائیں گی۔ اعلیٰ عدالتوں کی انضباطی کمیٹیوں کو فعال کرنے کیلئے چیف جسٹس صاحبان کو خطوط بھی ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وکلاء برادری میں کالی بھیڑوں اور وکلاء کو بد نام کرنے والے عناصر، ہڑتال معاملات کو قابو میںلانے اور ڈگریوں کی تصدیق پراپر طریقے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ عمل رواں مہینے شروع کر دیا جائے گا۔