دوسرا T-20 پاکستانی بائولر فلاپ، نیوزی لینڈ نے 10وکٹوں سے ہرا دیا

January 18, 2016 3:27 pm0 commentsViews: 18

مارٹن گپٹل نے 87اور ولیمسن نے 72رنز بناکر اوپننگ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
گرین شرٹس کا 169رنز کا ہدف کوئی وکٹ گنوائے بغیر حاصل کرلیا، دونوں بلے بازوں کو مین آف دی میچ قرار ددیا گیا
ہملٹن ( اسپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے سامنے پاکستانی بائولرز فلاپ ہوگئے کیویز کے مارٹن کپیٹل اور ولیمسن نے 169 رنز کا ہدف اوپننگ کے دوران ہی پورا کرلیا اور پاکستان کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست سے دو چار کردیا دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 87 اور72 رنز بنائے۔ دونوں کیوی بلے بازوں نے پاکستانی بائولرز کا بھرکس نکال دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹی20 میں سب سے بڑی شراکت داری کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ اس سے قبل پہلی وکٹ پر پارٹنر شپ کا ریکارڈ170 رنز کا تھا جو جنوبی افریقہ نے برائن اسمتھ اور لائن مرسمن نے قائم کیا تھا۔ کھیل کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بلے بازوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تاہم بائولرز نیوزی لینڈ کے سمانے نروس ہوگئے تھے ہم نے خراب بائولنگ کی اور کیویز نے اچھی بیٹنگ۔