میٹروبس میں جیب کتروں سے بچائو کا وارننگ سسٹم نصب

January 18, 2016 3:25 pm0 commentsViews: 18

اتھارٹی نے راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی بسوں میں ہر 2 منٹ بعد آڈیوپیغامات دینے کا سلسلہ شروع کردیا
راولپنڈی( اے پی پی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر میٹرو بس اتھارٹی کے حکام نے راولپنڈی، اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بسوں میں جیب کتروں سے محفوظ رہنے کیلئے آڈیو پیغامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ہر 2 منٹ کے بعد یہ پیغام دوبار سنایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد مسافروں کو محتاط کرنا ہے۔ راولپنڈی ، اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس کے خواتین اور مردوں کے کمپائونڈ میں دوران سفر جیب کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میٹرو بس اتھارٹی کے حکام کی ہدایت پر راولپنڈی میٹرو بسوں میں بھی آڈیو پیغامات چلانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔جس کا مقصد مسافروں کو جیب کتروں سے محفوظ رکھنے کیلئے محتاط کرنا ہے۔