عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کا تاثر غلط ہے، مولابخش چانڈیو

January 18, 2016 3:33 pm0 commentsViews: 19

پراسیکیوشن بل کامقصدپراسیکیوشن کے عمل کو مضبوط کرنا اور پراسیکیوٹرز کو بااختیار بنانا ہے
ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور تجاویز کو مدنظر رکھ کر پاس کیا گیا،مشیر اطلاعات سندھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے پراسیکیوشن بل کے حوالے سے تنقید پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل سے متعلق غلط تاثر پیدا کرکے بلا وجہ واویلا مچایا جا رہا ہے جبکہ بل کا مقصد پراسیکیوشن کے عمل کو مضبوط کرنا اور پراسیکیوٹر کو با اختیار بنانا ہے اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس میں بھی ایسا کوئی نقطہ شامل نہیں ہے جس میں عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کی گئی ہو۔ کیونکہ کسی بھی مقدمہ میں حتمی فیصلہ کا اختیار عدلیہ کو ہی حاصل رہے گا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں متعدد بار پراسیکیوشن کو مضبوط کرنے پر زور دیا جاتا رہا ہے اور یہ بل اس کی کڑی ہے پراسیکوشن بل ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور تجاویز کو مد نظر رکھ کر پاس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن بل محکمہ قانون اور محکمہ پراسیکیوشن کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

مولابخش چانڈیو گرتے
گرتے بال بال بچ گئے
کراچی( نیوز ڈیسک) بڑے سائیں تو بڑے سائیں چھوٹے سائیں سبحان اللہ قائم علی شاہ کے بعد مولا بخش چانڈیو بھی لڑکھڑانے لگے‘ آرٹس کونسل کی تقریب میں چانڈیو کے قدم ڈگمگائے تو ساتھیوں نے سہارا دیا اور بڑی مشکل سے گرتے گرتے بچے۔