گورنر سندھ سے سینیٹر اے رحمن ملک کی ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

January 18, 2016 3:36 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اتوار کو گورنر ہائوس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے اس پر اتفاق کیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت پولیس اور رینجرز نے کراچی سمیت صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں دونوں رہنمائوں نے یقین ظاہر کیا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی فضا کو مستحکم اور دیر پا بنیاد پر قائم رکھنے میں اپنا مزید پیشہ وارانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔