سینئر صحافی سلیم انصاری انتقال کر گئے، سوئم آج ہوگا

January 18, 2016 3:39 pm0 commentsViews: 29

جنازے میں اہم شخصیات کی شرکت، 30 سال سے زائد عرصے سے صحافت سے وابستہ تھے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی ، کراچی پریس کلب اور فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے رکن روزنامہ قومی اخبار کے سب ایڈیٹر سلیم انصاری کو سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کا انتقال فالج اٹیک برین ہیمبرج کے باعث ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح اسپتال میں ہوا تھا ان کی عمر55 برس تھی سوگواران میں2 صاحبزادیاں اور ایک بیوی شامل ہیں سلیم انصاری مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الاسلام کریم آباد میں ادا کی گئی بعد ازاں عیسیٰ نگری قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ سوئم آج بعد نماز ظہر ہوگا۔ مرحوم کے جنازے میں پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئر مین اطہر جاوید صوفی، صدر عبدالوسیع قریشی، قیصر مسعود جعفری، اشرف میمن، قیصر مسعود جعفری، راشد لطیف کے علاوہ قومی اخبار کے ایڈیٹر انچیف الیاس شاکر، خوشنود انور، سید شاہد حسن، رائو عمران اشفاق، عقیل اے نجمی، عزیز فیضی، صابر علی، عرفان ساگر، نوید میئو، عبدالستار آزاد، عمران صدیقی، زاہد قریشی، بابر شاہ، کلیم عثمانی، عاصم رحمانی، آصف جئے جا، علیم تواب، صابر علی، حفیظ انصاری، سعید خان، نسیم عادل، قیصر عارف اقبال، محمد یامین، فیضان جیلس خان، قدیر احمد، محمد بیگ، وسیم الدین صابر ہزاروی، محمد امین، طلحہٰ، سرفراز غوری، اسد ، فہد، رحیم بیگ، فیاض خان، دائرہ ادب و ثقافت محمد اصغر و دیگر شامل تھے مرحوم کی فاتحہ سوئم آج بعد نماز ظہر جامع مسجد دار السلام فیڈرل بی ایریا بلاک ون کریم آبا دمیں ہوگی۔