پراسیکیوشن ترمیمی بل سندھ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے، پیپلزپارٹی

January 18, 2016 3:43 pm0 commentsViews: 24

کالاقانون کہنا عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے،قانون سازی کو چیلنج کیا گیا تو عدالت میں بھرپور دفاع کرینگے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے قانون سازی کے ذریعہ پراسیکیوٹر کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش پر غیر جمہوری عناصر کو سیاست کا ایک اور موقع ہاتھ آگیا ہے لیکن وہ ہمیشہ کی طرح عوامی تائید سے محروم رہیں گے۔ یہ وہ عناصر ہیں جو سندھ کے خلاف ایگزیکٹو آرڈر جاری ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں لیکن سندھ کے عوام کی محرومیوں اور سندھ کے ساتھ زیادتیوں پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نجمی عالم، ندیم بھٹو، لطیف مغل اور سید منظور عباسی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسے کالا قانون کہہ کر کروڑوں عوام کی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے وقت ثابت کرے گا سندھ حکومت کی یہ ترمیم ایک تاریخی کارنامہ ہے حکومت کو آئینی حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے قانون سازی کے حق کو اگر کوئی چیلنج کرتا ہے تو سندھ حکومت بھی عدالت میں اس حق کا بھر پور دفاع کرے گی۔