سال2015 میں شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں مریم نواز پہلے، ایان علی دوسرے نمبر پر

January 18, 2016 3:44 pm0 commentsViews: 30

سروے میں ریحام خان تیسرے نمبر پر آئی ہیں
ایان نے عدالتوں کے چکر لگانے کی سنچری مکمل کرلی
خواتین میں مریم نواز کی مقبولیت 83فیصد ہوگئی
اسلام آباد( آن لائن) معروف عالمی تنظیم دی بیوٹی اینڈ سوشل پر ریکارڈز نے سال2015میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں خوبرو ماڈل ایان علی کا نام بھی شامل کر لیا ہے پہلے نمبر پر مریم نواز دوسرے نمبر پر ماڈل ایان علی اور تیسرے نمبر پر ریحام خان موجود ہیں رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کر دیا جائے گا۔ جبکہ ماڈل ایان علی نے عدالتوں کے چکر لگانے کی سنچری مکمل کر لی۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خواتین میں مریم نواز 83 فیصد، ماڈل ایان علی نے79 فیصد جبکہ ریحام خان کی مقبولیت 71فیصد رہی ہے۔ اداکارہ میرا 37 فیصد، اداکارہ مشی خان 11 فیصد تک پہنچ سکی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبولیت حاصل کرنے والی شخصیات 24 تحقیقات کے نام ریکارڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ ان خواتین میں فلم انڈسٹری، ماڈلنگ، سیاست سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔