سندھ اسمبلی، شہلا رضا اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی

January 19, 2016 5:02 pm0 commentsViews: 19

محمد حسین کا شہلا رضا کو ٹیوشن لینے کا مشورہ، قائم مقام اسپیکر نے نصرت سحر عباسی کو دوا کھانے کی ہدایت کر دی
ایم کیو ایم والے جان بوجھ کر ایوان میں شور مچاتے ہیں، وزیر بلدیات، اپوزیشن کا شدید احتجاج
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں قائم مقام اسپیکر شہلا رضا اور اپوزیشن ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا‘ شہلا رضا نے کارروائی کے دوران بولنے پر فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی کو صبح کی دوائی کھا کر آنے کا مشورہ دیا‘ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن محمد حسین نے شہلا رضا کو ٹیوشن لینے کا مشورہ دیا جس پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ رول کیخلاف آپ بات کررہے ہیں اور ٹیوشن میں لوں‘ ایم کیو ایم کے کامران اختر سمیت 3 ارکان کا توجہ دلائو نوٹس ٹیک اپ نہ ہونے پر بھی اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا‘ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر بلدیات جام خان شورو اور ایم کیو ایم رہنما میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا‘ وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ایم کیو ایم والے صفائی ستھرائی کے معاملے کو خوامخواہ طول دے رہے ہیں جس پر ایم کیو ایم رہنما ایم ظفر کمالی کاکہنا تھا کہ کراچی میں خاص طور پر صفائی کا مسئلہ زیادہ ہے‘ وزیر بلدیات نے کہا کہ ایم کیو ایم ارکان جان بوجھ کر ایوان کی کارروائی متاثر کرنے کیلئے شور مچاتے ہیں اور جب صفائی پر شور مچایا جائیگا تو مجھے بھی شور کرکے جواب دینا پڑیگا۔