آج صبح پشاور میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،6ہلاک

January 19, 2016 4:57 pm0 commentsViews: 38

دھماکہ کارخانوں مارکیٹ کے قریب ہوا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، وقفے وقفے سے فائرنگ جاری،سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح پشاور کے معروف کاروباری علاقے کارخانو مارکیٹ میں خود کش بم دھماکہ ہوا، جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، نجی ٹی وی کے مطابق حملے میں پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے اور 20 افراد زخمی ہوئے۔ ایک بچہ اور چار سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری پہنچ گئی۔ چیک پوسٹ پر حملے کے وقت20 اہلکار تعینات تھے۔ دھماکہ پولیٹیکل افسر کی گاڑی کے نزدیک ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی آواز یں دور دور تک سنائی دی ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے موٹر سائیکل چیک پوسٹ سے ٹکرا دی تھی۔ واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔