لیاقت آباد میں مزاحمت کے باوجود تجاوزات کا صفایا

January 19, 2016 5:29 pm0 commentsViews: 17

ڈاکخانہ سے10 نمبر تک سٹر کے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی بحال کر دی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے لیاقت آباد نمبر 10، سپر مارکیٹ، خالد کلاتھ مارکیٹ، اپوا اسکول، انجمن اسلامیہ اسکول، فردوس شاپنگ سینٹر ،ڈاکخانہ اور ڈاکخانہ سے لیاقت آباد نمبر 10 تک تجاوزات کے خلاف سڑک کے دونوں اطراف کارروائی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور مارکیٹ کی گلیوں میں چارپائیوں کے فریم، ٹھیلے، پتھارے، تخت، لوہے کے کیبنز، کائونٹر اور تجاوزات کا صفایا کرکے سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا، تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پتھاریداروں نے مزاحمت کی، کارروائی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر معین غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر سعید وارثی، اسسٹنٹ کمشنر فہیم خان، ایس پی، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ بھی موجود تھا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کارروائی کے دوران ضبط کیاگیا سامان کے ایم سی اسٹور گلبرگ ٹائون میں جمع کرا دیا ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی ہے۔