فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے آتشزدگی فائر بریگیڈ نے عمارت کو جلنے سے بچا لیا

January 19, 2016 5:23 pm0 commentsViews: 17

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں واقع فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی سے فیکٹری کو جلنے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر22 سیلانی ویلفیئر سینٹر والی گلی مدینہ کالونی میں واقع ڈائنگ فیکٹری میں پیر کی شام بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور آگ بھی بھڑک اٹھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔