عالمی طاقتیں قرضوں میں جکڑ کرایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، انور بیگ

January 19, 2016 5:27 pm0 commentsViews: 11

حکومت جس رفتار سے قرضے لے رہی ہے اس میں کوئی شک نہیں اسحاق ڈار اور عالمی طاقتیں پاکستان کو اپنے جال میں پھنسارہی ہیں
پاکستان کو مقروض ترین ملک قرار دے کر ملک کے ایٹمی اثاثوں پر قبضے کی راہ ہموار کی جارہی ہے، ن لیگی سینیٹر کا تہلکہ خیز انکشاف
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر انور بیگ نے اپنے تلکہ خیز انکشاف میں کہا ہے کہ حکومت جس رفتار سے قرضے لے رہی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اسحاق ڈار اور عالمی طاقتیں پاکستان کو اپنے جال میں پھنسا رہی ہیں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے زیادہ تعداد میں قرضے حاصل کئے جانیوالے قرضوں کے بعد عالمی طاقتیں پاکستان کو مقروض ترین ملک قرار دینے کا بہانہ بنا کر اس کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنے کابہانہ بن سکتی ہیں، یہی نہیں بلکہ اس طرح ملک کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔