سوناکشی ہر کام عمدگی سے کرنے کی ماہر

January 19, 2016 5:33 pm0 commentsViews: 19

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ مختلف کام ایک ساتھ عمدگی سے کرنے کی ماہر ہیں اس لئے ایک وقت میں ایک کام سے دوسرے کام کو سوئچ کرنا ان کیلئے مشکل نہیں ہوتا۔ اپنے ایک تازہ انٹر ویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنا دوسرا گانا گائیں گی جو ان کے ذہن میں ہے۔ وہ اس وقت اپنی نئی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور فارغ ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ انہوں نے بطور گلوکارہ اپنے پہلے گانے کی ریلیز سے بہت کچھ سیکھا ہے اس لئے دوسرا گانا پہلے سے بھی بہتر ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں اور ہمیں وقت کے ساتھ چلنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری فلموں اور گانوں کو بہت پسند کیا گیا۔