عازمین حج کا سامان پہنچانے کا کام کمپنیاں کریں گی، سعودی حکام

January 19, 2016 5:43 pm0 commentsViews: 21

ایئرپورٹ پر عازمین حج کو سامان چیک کرانے کیلئے انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی
مکہ مکرمہ ( یو پی پی) سعودی وزیر حج نے کہا ہے کہ عازمین کی رہائش کا انتظام کرنے والی کمپنی ہی ان کی منزلوں پر سامان پہنچانے کی ذمہ دار ہوگی۔ سعودی وزیر حج بندر الحجار کا کہنا تھا کہ ایک نئے نظام کے تحت عازمین کے تیز رفتار اور آرام دہ سفر کیلئے ان کا سامان اب مقامی کمپنیوں کے ذمہ ہے، اس نظام کے تحت تمام عازمین سامان کی فکر کئے بغیر ہی ایئر پورٹ جائیں گے۔ انہیں اب اپنے سامان کا چیک ان کروانے کیلئے کائونٹروں پر انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ وزیر حج کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ میں موجود لائسنس یافتہ کمپنیاںان کا سامان ایئر پورٹ تک پہنچانے کی ذمہ دار ہوں گی اور وہی سامان کو جہاز میں رکھوانے کا عمل پورا کریں گی۔ بندر الحجار کاکہنا تھا کہ زم زم کو عازمین کو سعودی عرب لانے والے جہازوں کی واپسی کے وقت ہی رکھوا کر ان کے ممالک بھیجا جائے گا۔