شاہ زین بگٹی نے مشرف کے بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

January 19, 2016 5:39 pm0 commentsViews: 20

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے صدر شاہ زین بگٹی نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں مرکزی ملزمان کی بریت کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ بگٹی ہائوس کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی کا نواب اکبر بگٹی کیس میں مرکزی ملزمان کی بریت کا فیصلہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء نے کیس کے حوالے سے تمام شواہد عدالت کے سامنے رکھے تھے۔ اس فیصلے سے صوبے کے لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔