سعودی عرب کی امریکا میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریداری

January 19, 2016 5:47 pm0 commentsViews: 25

انوکھے فیصلے کے تحت خریدی گئی زمین پر اگائی جانے والی فصلیں سعودی عرب بھیجی جارہی ہیں
صرف فصلیں ہی نہیں امریکی پانی بھی سعودی عرب لے جایا جا رہا ہے، مقامی کسانوں میں سخت تشویش
واشنگٹن ( یو پی پی) ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکا کے جنوب مغربی علاقے میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریداری کر رہا ہے جس پر اگائی جانے والی فصلیں سعودی عرب بھیجی جا رہی ہیں سعودی حکومت نے ایک انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا اور ایروزونا کے کئی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ زمین خرید لی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکا کے جنوب مغربی علاقے میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریداری کر رہا ہے جس پر اگائی جانے والی فصلیں سعودی عرب بھیجی جا رہی ہیں۔ سعودی حکومت کے انوکھے فیصلے سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے ہاں پانی کی بچت کرنے کیلئے امریکا میں فصلیں اگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پرائیویٹ سعودی کمپنی فونڈ مونٹے کیلفورنیا کے مطابق ریاست کیلفورنیا میں اس کمپنی نے کولوراڈو دریا کے ساتھ1790 ایکڑ زرعی زمین کی خریداری کی ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب کے اس اقدام پر امریکی ریاستوں میں موجو مقامی کسانوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکا میں فصلیں اگا کر اپنے ملک بھیج رہاہے یہ ملک صرف فصلیں ہی نہیں بلکہ امریکا کا پانی بھی سعودی عرب لے جا رہا ہے۔