دینی مدارس کی رجسٹریشن جلد مکمل کرلی جائیگی، وزیرداخلہ سندھ

January 19, 2016 5:51 pm0 commentsViews: 16

نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں ابھی تک 3ہزار سے زائد مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی، خواجہ اظہار الحسن کااسمبلی میں خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، جو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بیان دے رہے تھے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں ابھی تک3 ہزار سے زائد مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ پہلے محکمہ صنعت اور محکمہ مذہبی امور مدارس کی رجسٹریشن کرتا تھا ۔ اب یہ رجسٹریشن محکمہ داخلہ کر رہا ہے ۔ وفاقی حکومت نے رجسٹریشن کا پروفارما بنا کر دینا تھا ۔