بھارت کا جموں سیکٹر میں مزید ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

January 19, 2016 5:53 pm0 commentsViews: 14

جموں( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے جموں سیکٹر میں ورکنگ بائونڈری پر مزید ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پٹھان کون میں ایئر بیس پر حالیہ حملے کے بعد جموں سیکٹر میں ورکنگ بائونڈری پر مزید فوجی اہلکار کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں خالی مقامات پر مزید ایک بٹالین کو تعینات کیا جائیگا‘ پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف) کے 2ہزار اہلکاروں کو اضافی طور پر پنجاب میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب جموں میں ورکنگ بائونڈری پر بی ایس ایف کی مزید ایک بٹالین کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔