عوام کی وجہ سے ڈبل شاہ جیسے لوگ حکومتوں میں آتے ہیں‘ شیخ رشید

January 19, 2016 5:55 pm0 commentsViews: 24

لاہور( نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج عمران خان سے ملاقات کرکے ’’ پیٹرول ڈے‘‘ منانے کی تجویز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی اپنی وجہ سے ڈبل شاہ جیسے لوگ حکومتوں میں آتے ہیں‘ پہلے کہا جارہا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ نہیں لیکن اب یہ مان گئے ہیں کہ یہ اسی کا حصہ ہے‘ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں قیادت کا فقدان ہے‘ تیل جتنا سستا ہوچکا ہے وہ میری زندگی میں دوبارہ نہیں ہوگا‘ حکومت آئی پی پیز کو تیل دے تو اس سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے۔