فلمسٹار سدھیر کی19ویں گلوکارہ مہناز کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

January 19, 2016 5:57 pm0 commentsViews: 119

کراچی( کلچرل رپورٹر) معروف فلمسٹار لالہ سدھیر کی19 ویں گلوکارہ مہناز بیگم کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے‘ مرحوم لالہ سدھیر1922 میں لاہور میں پیدا ہوئے‘ ان کا اصل نام شاہ زمان خان آفریدی تھا‘ جنہوں نے سدھیر کے نام سے 1940 کو فلم نگری میں قدم رکھا‘ ان کی مشہور فلموں میں گڈا گڈی‘ یکے والی‘ پگڑی سنبھال جٹا‘ ماہی مندا‘ انار کلی‘ ماں پتر‘ جی دار سمیت کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے‘ساتھ ساتھ پنجابی فلموںمیں بھی بے مثال فلمیں کیں۔ لالہ سدھیر 19جنوری1997 ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے‘ ان کی وفات پر فلمی حلقوں میں آج دعائے مغفرت کی جائیگی‘ مہناز 1950 ء کو بحرین میں پیدا ہوئیں‘70 کی دہائی میں انہوں نے فنی زندگی میں قدم رکھا اور کامیاب گلوکارہ کے طور پر سینکڑوں فلموں کے گیت گائے مہناز پنجابی اور اردو زبان کے گانوں میں خاص شہرت رکھتی تھیں‘ ان کے گائے ہوئے گانے دیبا بیگم‘ شمیم آراء‘ بابرہ شریف‘ زیبا ‘ انجمن‘ رانی بیگم پر عکس بند ہوئے‘مہناز19 جنوری2013 ء کو اس دنیا فانی سے کوچ کرگئیں۔