کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے لوگوں کو دھمکیاں دی جاتی تھیں، گورنر سندھ

January 19, 2016 5:58 pm0 commentsViews: 24

سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں سے امن وامان بحال ہوا، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں پہلے بہت زیادہ دہشت گردی تھی اور لوگوں کو دھمکیاں دی جاتی تھیں الحمد اللہ ہماری سیکورٹی فورسز نے جو کام کیا ہے اس سے امن و امان بحال ہوا‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے‘ ہمیں پاکستان کو مزید آگے لے جانا ہے‘ وہ آل پاکستان انٹرمیڈیٹ بورڈزT-20 چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے‘ کمشنر کراچی آصف حید رشاہ‘ سابق ٹیسٹ کرکٹرز صلاح الدین صلو‘ اقبال قاسم‘ وسیم باری‘ شعیب محمد‘ آفتاب بلوچ اور چیمپئن شپ کے آرگنائزر سراج الاسلام بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔