بھتہ خور کو 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

January 19, 2016 5:58 pm0 commentsViews: 18

کراچی( اسٹا ف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم مختیار احمد کو5 سال قید کی سزا سنادی عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے‘ ملزم نے ایک سال قبل بوٹ بیسن کے رہائشی سے فون پر دھمکیاں دے کر 1لاکھ75 ہزار روپے بھتہ وصول کیا بعد ازاں ایک لاکھ روپے مزید طلب کئے‘ پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں بھتہ لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔