ایس ایچ او شارع فیصل کی تنزلی و معطلی

January 19, 2016 6:02 pm0 commentsViews: 42

کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ایسٹ نے گلستان جو ہر میں قبضہ مافیا کی بڑھتی ہو ئی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہو ئے ایس ایچ او شارع فیصل کو تنزلی کے بعد معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کو اطلاع ملی کہ گلستان جو ہر میں قبضہ مافیا کی سرگرمی بڑھ گئی ہے اور اس دھندے میں پولیس بھی ملوث ہے جس پر ڈی آئی جی نے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی اور رپورٹ مثبت آنے پر ایس ایچ او شارع فیصل غلام نبی آفریدی کو تنزلی کے بعد معطل کردیا۔