سندھ کی مساجد میں نمازجمعہ کا خطبہ سرکاری ہوگا، عبدالقیوم سومرو

January 19, 2016 6:06 pm0 commentsViews: 44

قانون سازی کررہے ہیں، جلد اسمبلی میں پیش کرینگے،مشیراوقاف و مذہبی امور
اتحاد بین المسلمین کا فروغ چاہتے ہیں، محمد حسین لاکھانی کی قیادت میں جماعت اہل سنت کے وفد سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کا خطبہ سرکاری ہوگا‘ سندھ حکومت اس سلسلے میں قانون سازی کررہی ہے‘ مسودہ جلد سندھ اسمبلی میں پیش کرینگے‘ انہوں نے کہاکہ مساجد میں سرکاری خطبے کا مقصد تمام فرقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے‘ ہم اتحاد بین المسلمین کا فروغ چاہتے ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو جماعت اہلسنّت کراچی کے ایک وفد کی قیادت ناظم کراچی صوفی محمد حسین لاکھانی کررہے تھے ۔ وفد میں الحاج محمد رفیع‘ پروفیسر غلام عباس قادری و دیگر شامل تھے‘ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی ‘کرپشن اور بے حیائی کی روک تھام کیلئے علماء کرام اپنا مثبت کردار ادا کریں۔