شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے چہرے پر مسکراہٹ

January 19, 2016 6:11 pm0 commentsViews: 53

ریاض( نیوز ڈیسک) وزیراعظم کا ریاض پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا‘ گورنر ریاض وزیراعظم کو لینے ایئر پورٹ پہنچے‘ وزیراعظم اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ملاقات میں کھانے کے ساتھ روایتی سعودی قہوہ بھی پیش کیا گیا‘ وزیراعظم جب شاہی محل روانہ ہوئے تو معمول کی ٹریفک روک دی گئی اور رائل اسکواڈ نے وزیراعظم کو مکمل پروٹوکول دیا جب وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات ختم ہوئی تو وزیراعظم کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور ملاقات کا مثبت پہلو نمایاں نظر آرہا تھا۔