ڈاکٹر عاصم کیلئے اسپتال میں وی آئی پی روم تیار

January 20, 2016 3:24 pm0 commentsViews: 20

میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں نفسیاتی دبائو کا شکار قرار دیا ہے
ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں وکیل استغاثہ ایک بار پھر تبدیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عاصم کا اسپتال میں علاج کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، عدالت کے حکم پر تشکیل بورڈ کی پیش کردہ رپورٹ پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور جس کے روشنی دشنی میں ڈاکٹر عاصم کو اسپتال میں داخل کرنے کا تمام انتظامات کر لیے گئے جس کیلئے اسپتال میں وی آئی پی روم تیار کیا گیا ہے، میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ ڈاکٹر عاصم نفسیاتی دبائو کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابقڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت کے مقدمے میں وکیل استغاثہ کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے ایاز تنیو ایڈووکیٹ کو ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت کے کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے، جو مقدمے کی اگلی سماعت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونگے، واضح رہے کہ اس مقدمے میں پہلے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری تھے، لیکن انہیں ہٹا کر سینئر وکیل نثار احمد درانی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔