بلدیاتی اداروں نے راتوں رات بوگس بلوں کے اربوں روپے ادا کردیے

January 20, 2016 3:53 pm0 commentsViews: 22

کراچی کی بعض میونسپل کارپوریشن میں کک بیک کے نرخ 65سے تجاوزکرگئے
جی ایم ڈی گروپ کی ایماء پر ایماندار مرد، خواتین افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا
کراچی( سٹی رپورٹر) کراچی کے بلدیاتی اداروں نے راتوں رات اربوں روپے کے بل ادا کر دئیے۔ بعض میونسپل کارپوریشنوں میں کک بیک کے نرخ 65 سے تجاوز کر گئے۔ بوگس بلوں کی ادائیگی کے بھی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ میونسپل کارپوریشنوں سے ایماندار ایڈمنسٹریٹروں کو بھی ہٹا ہٹا دیا گیا ہے جن میں ڈی ایم جی گروپ کی ایماندار خواتین شامل ہیں جنہوں نے مالیاتی ڈسپلن نافذ کرکے میونسپل کارپوریشنوں کے خزانے بھر دئیے تھے یہ خزانے نئے ایڈمنسٹریٹروں نے خالی کر دئیے۔ بوگس ادائیگیوں کے باعث تمام بلدیاتی اداروں کے محکموں کے افسران پریشان ہیں جن کو منتخب نمائندوں کی جانب سے احتساب کا سامنا ہوگا۔