بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے حنا شیخ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ کر دیا

January 20, 2016 3:31 pm0 commentsViews: 56

نئی دہلی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ ادکار نواز الدین صدیقی جن کے خلاف اتوار کے روز خاتون کو تھپڑ مارنے کی بناء پر ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ اب ان کی اہلیہ نے ایف آئی آر درج کرانیوالی حنا شیخ نامی خاتون سمیت پانچ لوگوں کے خلاف کراس ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ نواز الدین کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر نہا رہے تھے کہ حنا شیخ اور دیگر افراد نے زبردستی ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں۔