ممتاز قادری نے رحم کی اپیل کر دی

January 20, 2016 3:46 pm0 commentsViews: 36

اسلام آباد( آئی این پی) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری نے صدر مملکت سے سزائے موت کے خلاف معافی کیلئے رحم کی اپیل کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ممتاز قادری کی رحم کی اپیل وزیر اعظم آفس کو بھجوائی جائے گی۔ وزیر اعظم صدر مملکت کو ایڈوائس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ممتاز قادری نے دسمبر 2015ء میں وزارت داخلہ کو اپنی سزا کی معافی کیلئے صدر مملکت کے نام رحم کی اپیل ارسال کی تھی۔