نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

January 20, 2016 3:47 pm0 commentsViews: 16

اضافے کی منظوری نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی،اطلاق50یونٹ والے گھریلوصارفین پر نہیں ہوگا
اسلام آباد( آن لائن) فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اضافے کی منظوری نومبر کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نیپرا میں کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 57.6 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی، جس پر نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے اضافے کی منظوری نومبر کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے بجلی میں اضافے کا اطلاق50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاع50 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین پر ہوگا، نیپرا حکام نے کہا ہے کہ فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اگر گیس کا مسئلہ ہے تو فرنس آئل سے بجلی پیدا کرکے کراچی کو بجلی فراہم کی جائے۔ نیپرا حکام نے کے الیکٹرک سے سوال کیا کہ پیداواری یونٹس مکمل صلاحیت پر کیوں نہیں چلایا جا رہا ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ گیس پریشر نہ ہونے کے باعث پیداواری صلاحیت کم ہے لہٰذا کراچی میں یومیہ ساڑھے 4 سو میگا واٹ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔