کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں، بلاول

January 20, 2016 4:03 pm0 commentsViews: 25

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں، کارکنوں کیلئے شکایت سیل قائم
صوابی، اسلام آباد( صباح نیوز) پی پی پی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد تمام صوبوں کا دورہ کرکے عام جلسوں سے خطاب اور ریلیاں نکالیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے افکار کے مطابق عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پی پی ضلع صوابی کے صدر جاوید اقبال انقلابی اور جنرل سیکریٹری علی خان کی قیادت میں پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن اختلافات ختم کرکے عوام الیکشن کی تیاریاں شروع کریں۔ پارٹی کے اندر تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے جبکہ بلاول ہائوس میں کارکنوں کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی عوام پی پی کی طرف دیکھ رہی ہے صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ دور بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ اور یہی جماعت اس ملک کے غریب اور بے کس لوگوں کی آخری امید ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پی پی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔