امریکی ریاست فلو ریڈا میں طوفان نے تباہی مچا دی

January 20, 2016 4:04 pm0 commentsViews: 23

شدید طوفان سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، نظام زندگی درہم برہم ہو گیا تین افراد زندگی ہار گئے
پوکرائن شدید سردی کی لپیٹ میں، خراب موسم کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئیں
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور ہزاروں گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ امریکی ذائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ شدید طوفان سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ادھر یو کرائن میں برف باری اور شدید سردی کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائم ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے برف باری اور شدید سردی کے باعث درجہ حرارت منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔ شدید سردی سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ساحلی شہر وڈیسا میں شدید برف باری اور سردی کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث درجنوح پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور اسکول بند کر دئیے گئے ہیں حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔