بلوچ کالونی گیس کی بندش کیخلاف مکینوں کا دھرنا

January 20, 2016 4:11 pm0 commentsViews: 18

کراچی(کرائم رپورٹر)بلوچ کالونی اور اطراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر مکینوں نے گیس بندش کے خلاف ایکسپریس پر دھرنا دیدیا اور شدید نعرے بازی ،احتجاج کے باعث مذکورہ شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی اور اطراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر مکین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ایکسپریس وے کشمیر پلازہ کے قریب مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیدیااور سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کو معطل کردیا جس کے باعث شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔