غیر ملکی شراب کی بوتلیں گننے میں کسٹم حکام کامیاب

January 20, 2016 4:19 pm0 commentsViews: 33

کراچی( کرائم رپورٹر) کسٹم انفورسمنٹ سیل تین روز قبل دو ٹرکوں سے برآمد ہونیوالی غیر ملکی شراب کی بوتلوں کی گنتی کرنے میں کامیاب ہوگیا‘ کسٹم حکام کے مطابق برآمد ہونیوالی غیر ملکی شراب کی بوتلوں کی تعداد 8ہزار6 سو ہے جن کی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے‘ واضح رہے کہ کسٹم کے ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے تین روز قبل ماری پور کے علاقے مبارک ولیج کے قریب کارروائی کرکے دو ٹرکوں کے قبضے میں لیا تھا جن کے ذریعے غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی البتہ اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم شراب کی اس کھیپ کی برآمدگی تین روز بعد منگل کو ظاہر کی گئی۔