کالعدم طالبان کے سہولت کار سمیت2 ملزمان گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

January 20, 2016 4:15 pm0 commentsViews: 17

کراچی(کرائم رپورٹر)مبینہ ٹائون اور نیوٹائون پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے سہولت کار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر قائد اعظم کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم انور یوسفزئی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے پانچ سو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ،اس ضمن میں ایس ایچ او ظفر عباس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم لانڈھی شیر پائو کالونی کا رہائشی ہے اور یہ کالعدم تحریک طالبان کا سہولت کار ہے ،ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے ،نیوٹائون پولیس نے بہادرآباد چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید ساجد عباسی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔

لانڈھی سے مقابلے کے بعد
3اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) لانڈھی پولیس نے مقابلے کے بعد 3اسٹریٹ کرمنل ارشاد ،سردار خان اور زبیر کو گرفتار کر کے اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔فیرئیر پولیس نے پنجاب کالونی اور دہلی کالونی کا محاصرہ کر کے تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق کارروائی ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ٹرانسپورٹر سے50لاکھ روپے بھتے
لینے والا بھتہ خور گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے کراچی میں پولیس نے پیر آباد کے علاقے سے بھتہ خور گرفتار کرلیا‘ ملزم ٹرانسپورٹر سے بھتہ وصول کررہا تھا‘ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے18 افراد کو گرفتار کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق پیر آباد میں پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم اسحاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول‘ 4 رائونڈ ‘5 عدد موبائل سمز‘ ایک موٹر سائیکل اور 5 کلو بارودی مواد برآمد کرلیا‘ پولیس کے مطابق ملزم مقامی ٹرانسپورٹ سے50لاکھ روپے بھتہ وصول کررہا تھا ‘ ملزم کا تعلق کالعدم جماعت کے عابد مچھڑ گروپ سے ہے‘ ادھر پولیس نے ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران18 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا‘ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں جرائم پیشہ بھی شامل ہیں جو کہ پولیس کو مطلوب تھے‘ا دھر گلزار ہجری اسکیم نمبر B3عصمہ گارڈن میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ذیشان علی کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکرتے ہوئے ایک ملزم ذیشان علی کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ باخبر ذرائع نے بتایا کہ ذیشان علی کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

اینٹی نارکوٹکس کا گلستان جوہر میں چھاپہ‘ 17 کلو گرام چرس برآمد‘2 ملزمان گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے کار سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے 2 ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر سماما شاپنگ مال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی آلٹو کار نمبر AWP-529پر چھاپہ کار کر 2 ملزم کو گرفتار کر لیا اور کار کے خفیہ خانوں سے 17کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی جس کی عالمی منڈی میں مالیت لاکھوں روپوں میں ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکے ملک بھر میں پھیلے ہوئے کارندوں کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

لیاری کے علاقے موسیٰ لین
میں سرچ آپریشن 13 گرفتار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آج صبح لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری، 13 افراد زیر حراست تفصیلات کے مطابق آج صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے لیاری کے علاقے موسیٰ لین کو گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کا علاقے میں داخلہ اور باہر جانا منع ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور گینگ وار کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران معصوم اسپتال کے قریب دفتر پر چھاپہ بھی مارا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دفتر میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔ با خبر ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار کے 8 اہم کارندے شامل ہیں۔

ن لیگی رہنما کے گھر پر فائرنگ میں
ملوث لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) کلا کوٹ پولیس نے لیاری میں مسلم لیگ نواز کے رہنما میر اشفاق بلوچ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سجاد مینگل گینگ وار میں ملوث عذیر بلوچ گروپ کے اہم کمانڈر ملا نثار کا بہنوئی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔