سندھ بھر کے کلرکس آج پریس کلبوں پر مظاہرہ کریں گے

January 20, 2016 4:18 pm0 commentsViews: 18

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا سندھ کے صدر دائود انڑ ‘ جنرل سیکریٹری اشرف بوزئی کراچی ڈویژن کے صدر سید توقیر حسین شاہ کی اپیل پر آج سندھ بھر وفاقی و صوبائی دفاتر کے کم تنخواہ دار ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں پر امن مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے‘ اس سلسلے میں ایپکا محکمہ تعلیم کے صدر ملک خورشید قادری و دیگر رہنما نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور کہا کہ کراچی پریس کلب پر3بجے مظاہرہ کیا جائیگا۔