چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب پہنچ گئے

January 20, 2016 4:23 pm0 commentsViews: 25

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں‘ وہ سعودی قیادت سے دو طرفہ سفارتی اوراقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے بات چیت کریں گے‘ چینی صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ون آن ون ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور خاص طو رپر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریںگے‘ شی جن پنگ چین کا صدر بننے کے بعد مشرق وسطی کا یہ پہلا دورہ کررہے ہیں۔