کراچی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے

January 20, 2016 4:24 pm0 commentsViews: 1269

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بارش کے بعد جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے اور سیوریج کا پانی کھڑا ہوگیا‘80 فیصد شہر کی صفائی نہیں ہوسکی‘ کوڑے اٹھانے کا کام بھی معطل ہوگیا‘ یونیورسٹی روڈ اور جیل روڈ پر بارش کے پانی کے ساتھ گندہ پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث آمد و رفت متاثر ہوئی‘ کراچی کے نشیبی علاقوں میں بدستور پانی کھڑا ہے‘ وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ‘جامعہ کراچی کے گیٹ پر بھی گندے پانی کا جوہڑ بناہوا ہے۔